QR CodeQR Code

نواز حکومت ہمیشہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی ہے، اسی لئے نواز شریف کو بادشاہ کہتا ہوں، خورشید شاہ

14 Oct 2016 13:19

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتر پائی، ماضی کے انتخابات میں ٹھیک کام نہ کرنا بھی ہماری کمزروی تھی، اور پولیس میں بھی سیاسی مداخلت رہی ہے، لیکن اب ہم اس کا ازالہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی رہی ہے، اسی وجہ سے وہ نواز شریف کو بادشاہ کہتے ہیں۔ سندھ کے ضلع سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتر پائی، ماضی کے انتخابات میں ٹھیک کام نہ کرنا بھی ہماری کمزروی تھی، اور پولیس میں بھی سیاسی مداخلت رہی ہے، لیکن اب ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا، ہم اس کا ازالہ کریں گے۔ انگریزی اخبار ڈان کی خبر کی بنیاد پر صحافی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلے بھی میڈیا پر قدغن لگائی اور اب بھی ایسا کر رہی ہے، چوہدری نثار کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے کہ اتنے اہم اجلاس سے باتیں باہر کیسے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی رہی ہے، اسی وجہ سے وہ نواز شریف کو بادشاہ کہتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج ہونے پر خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی پر منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ یہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا معاملہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 575305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575305/نواز-حکومت-ہمیشہ-عدلیہ-کو-ٹف-ٹائم-دیتی-ہے-اسی-لئے-شریف-بادشاہ-کہتا-ہوں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org