0
Friday 14 Oct 2016 19:15

اہلبیتؑ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، امام حسینؑ نے اپنا پورا گھرانہ عظمت دین پر قربان کر دیا، مفتی یونس

اہلبیتؑ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، امام حسینؑ نے اپنا پورا گھرانہ عظمت دین پر قربان کر دیا، مفتی یونس
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے فیصل آباد میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین مفتی محمد یونس نے کہا ہے کہ اہلبیتؑ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، امام حسینؑ کی قربانی نے حق اور سچ کا علم ہمیشہ کے لئے بلند کر دیا۔ فیصل آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین نے کہا کہ حضور نبی کریمﷺ کی آلؑ اور صحابہؓ کی تعظیم ہر مسلمان پر لازم ہے، امام حسینؑ نے اپنا پورا گھرانہ عظمت دین پر قربان کر دیا، دینی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان انتشار اور ملک بدامنی کا شکار ہے، مسلمان صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؑ عظام کے نقش قدم پر چل کر متحد ہوجائیں تو ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا اور کسی بھی کم بخت کو ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان خدا کے دروازے پر آکر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان پر براہ راست حملے کی جرأت نہیں کر سکتا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اس کے نتائج خطرناک نکلیں گے، قوم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 575327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب