QR CodeQR Code

وزیراعلٰی جی بی کا محرم میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر افواج٬ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور علماءکرام کو خراج تحسین

14 Oct 2016 23:35

اسلام ٹائمز: صوبائی حکومت کے سربراہ نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور اتحاد و بھائی چارگی کی فضاء قائم کرنے میں علماء کرام اور عوام کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے محرم الحرام میں بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر افواج پاکستان٬ قانون نافذ کرنے والے اداروں٬ پولیس، انتظامیہ، علماءکرام اور عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دسویں محرم کو عاشورا کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا فضائی جائزہ بھی لیا اور گلگت کنٹرول روم میں سکیورٹی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی بہتر کارکردگی اور رات دن کی کاوشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے مجالس اور عاشورا کے جلوسوں کا انعقاد ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کے نتیجے میں خطے میں کسی بھی شرپسند عناصر کو امن و امان خراب کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور اتحاد و بھائی چارگی کی فضاء قائم کرنے میں علماء کرام اور عوام کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔



خبر کا کوڈ: 575394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575394/وزیراعل-ی-جی-بی-کا-محرم-میں-بہترین-سکیورٹی-انتظامات-پر-افواج-قانون-نافذ-کرنیوالے-اداروں-اور-علماءکرام-کو-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org