0
Saturday 15 Oct 2016 00:34

سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، بغیر تصدیق کے خبر شائع نہ کی جائے، وزیر داخلہ

سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، بغیر تصدیق کے خبر شائع نہ کی جائے، وزیر داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ڈان اخبار کے رپورٹر سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تاہم وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے تحقیقاتی عمل متاثر نہیں ہوگا اور اسے اپنے منتقطی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نےاسلام آباد میں سی پی این ای اور اے پی این ایس کے وفود سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کی آزادی کی حمایت جاری رکھے گی تاہم قومی سلامتی سے متعلق خبر کو تصدیق کے بغیر شائع کرنے سے احتراز کیا جائے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میڈیا قومی مفادات کے تحفظ اور دشمن مخالف پروپیگنڈا کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبریں بغیر تصدیق کے چلانا غیرذمہ دارنہ صحافت کے زمرے میں آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 575412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش