0
Saturday 15 Oct 2016 09:54

مظفرآباد میں ایم سی کی سیز فائر لائن توڑنے کی تیاریاں شروع

مظفرآباد میں ایم سی کی سیز فائر لائن توڑنے کی تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن نے سیز فائر لائن توڑنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں، مظفرآباد ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈروں، سٹی اور ضلعی عہدیداروں نے مہم چلانے کا آغاز کر دیا۔ سابق وزیر پیر غلام مرتضیٰ گیلانی، دیوان علی خان چغتائی، شمیم علی ملک، راجہ ثاقب مجید، مفتی منصورالرحمان، میر عتیق الرحمان، کرنل ریٹائرڈ عارف عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سردار عتیق احمد خان کے اعلان کو سراہتے ہیں، سیز فائرلائن کو توڑنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے،  مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ہم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا حساب بھارت کو چکانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 575437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب