QR CodeQR Code

بھلوال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے موٹرسائیکل ریلی

15 Oct 2016 10:07

اسلام ٹائمز: ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ضلع امیر مبشر گجر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں اور بے گناہ بچوں کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی مظالم رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ بھلوال کے نوجوانوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی فوارہ چوک سے شروع ہوئی اور لاری اڈے کا کا چکر لگا کر دوبارہ فوارہ چوک میں ہی اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر مبشر احمد گجر اور صدر یوتھ ونگ مہر محمد شفیق نے کی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مبشر گجر اور محمد شفیق نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، نہتے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں اور بے گناہ بچوں کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی مظالم رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 575440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575440/بھلوال-میں-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کے-لئے-موٹرسائیکل-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org