QR CodeQR Code

آزادکشمیر، گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

15 Oct 2016 12:02

اسلام ٹائمز: حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق وادی نیلم سے ہے، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوسری کے قریب دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق وادی نیلم سے مظفر آباد جانے والی گاڑی نوسری کے مقام پربے قابو ہوکردریائے نیلم میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق وادی نیلم سے ہے، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جب کہ لاشوں کو شناخت کئے جانے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ مقامی افراد اور ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم اس کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 575487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575487/آزادکشمیر-گاڑی-دریائے-نیلم-میں-گرنے-سے-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org