0
Saturday 15 Oct 2016 13:11

جیکب آباد، زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

جیکب آباد، زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ دو خاندانوں کے مابین زمین کا معمولی تنازعہ پانچ قیمتی انسانی جانیں نگل گیا۔ جیکب آباد میں معمولی تنازعہ پر دو گروہوں کے مابین ہونے والی بات چیت پہلے توں تکرار میں تبدیل ہوئی اور بعد ازاں مسلح تصادم میں تبدیل ہوکر پانچ افراد کے قتل کا باعث بن گئی۔ زمین کے تنازعہ کو حل کرنے کیلئے دو گروہوں کے درمیان بات چیت شروع تھی جو کہ جھگڑے میں بدل گئی اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 575516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش