0
Saturday 15 Oct 2016 21:09

کمشنر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سے مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کے اعلان کی تردید

کمشنر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سے مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کے اعلان کی تردید
اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کے اعلان کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بازار شام 7 بجے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، لہٰذا اس حوالے سے آنے والی اطلاعات پر تاجر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجر برادری سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کیلئے تمام تاجر تنظیموں سے خود ملاقات کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا تھا، جس میں کراچی میں شادی بیاہ کے دوران ون ڈش کی پابندی، شادی ہال 10 بجے اور مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جبکہ وزیراعلیٰ نے حکام کو یکم نومبر سے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں، لیکن کراچی کی تاجر برادری نے سندھ حکومت کے مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 575672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش