QR CodeQR Code

امجد صابری قتل کیس کی تفتیش نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی

15 Oct 2016 23:58

اسلام ٹائمز: امجد صابری کو تین ماہ پہلے کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ان کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس نے اہم گرفتاریاں کی تھیں، تاہم کیس سے جڑے کئی افراد کو رہا کر دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف قوال امجد صابری کے قتل کیس کی تفتیش روک دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر امجد صابری قتل کیس کی تفتیش روک دی گئی ہے۔ امجد صابری کو تین ماہ پہلے کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ان کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس نے اہم گرفتاریاں کی تھیں، تاہم کیس سے جڑے کئی افراد کو رہا کر دیا گیا تھا۔ امجد صابری کے قتل کے شبہ میں عمران نامی ملزم کو بھی گرفتار کیا تھا، تاہم اب پولیس کی جانب سے تفتیش روک دی گئی ہے، اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر پولیس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 575719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575719/امجد-صابری-قتل-کیس-کی-تفتیش-نامعلوم-وجوہات-بنا-پر-روک-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org