0
Sunday 16 Oct 2016 00:44

وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردوں کی خواہش پر پرامن لوگوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہے، آغا راحت الحسینی

وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردوں کی خواہش پر پرامن لوگوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہے، آغا راحت الحسینی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا ناقابل برداشت ہے، حکومت فوری طور پر انکے نام کو شیڈول فور سے خارج کرے۔ شیخ محسن علی نجفی کا شمار پاکستان کے معتبر ترین علماء میں ہوتا ہے، انہوں نے پورے ملک میں تعلیمی اور فلاحی میدان میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں، ان کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی حمایت پوری قوم نے کی تھی تاکہ ملک بھر سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو لیکن آج دہشتگردون اور سہولت کاروں کو سزا دینے کی بجائے قومی ایکشن پلان کے نام پر ظالم اور مظلوم دونوں کو ایک ہی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت بیلنس کی پالیسی اپنا رہی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔ آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردوں کی خواہشن پر پرامن لوگوں کو تنگ کر رہی ہے جو کہ امن و امان کے خلاف سنگین سازش ہے۔  لہٰذا مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں دہشتگردی کرنے والوں اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بے گناہوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 575730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش