0
Sunday 16 Oct 2016 10:23

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، کار اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔ دہشت گرد کار اور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فیصل آباد روڈ پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب سفر کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے 3 کلاشنکوف، 3 پستول اور 2 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دہشت گردوں کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 575752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش