QR CodeQR Code

حکومت اور فوج کے درمیان خراب تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ایاز صادق

16 Oct 2016 10:27

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک میں فوجی بغاوت کا کوئی خطرہ نہیں ہے، بالکل ایسی کوئی بات نہیں کہ فوج کسی طرح کا ‘‘کو’’ کرنا چاہتی ہے یہ بالکل غلط ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسلام ٓباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت کا کوئی خدشہ نہیں، حکومت اور فوج کے درمیان خراب تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان کو دھرنوں کی سیاست سے باز آ جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج حکومت کا حصہ ہے، حکومت اور فوج کے درمیان بہتر تعلقات ہیں۔ ملک میں مارشل لاء لگانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں فوجی بغاوت کا کوئی خطرہ نہیں ہے، بالکل ایسی کوئی بات نہیں کہ فوج کسی طرح کا ‘‘کو’’ کرنا چاہتی ہے یہ بالکل غلط ہے، حکومت کو یہ خدشہ نہیں ہے کہ فوجی بغاوت ہونے جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 575755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575755/حکومت-اور-فوج-کے-درمیان-خراب-تعلقات-سے-متعلق-قیاس-آرائیوں-میں-کوئی-صداقت-نہیں-ایاز-صادق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org