0
Sunday 16 Oct 2016 17:32

عام آدمی کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات دستیاب نہیں، پانامہ لیکس کی تحقیقات ہو کر رہیں گی، امیر العظیم

عام آدمی کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات دستیاب نہیں، پانامہ لیکس کی تحقیقات ہو کر رہیں گی، امیر العظیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، پانامہ لیکس کی تحقیقات اور حکمرانوں کا احتساب ہو کر رہے گا۔ جوہر ٹاؤن لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے پیسوں پر عیش کر رہے ہیں، عام آدمی کو تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں، وزرا، محکمے اور کارپوریشنز بڑھ گئیں مگر عوام کے مسائل کم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے 60 لاکھ شہری ہیپاٹائٹس، دمہ اور الرجی کا شکار ہیں، غریب بیمار پڑے تو علاج کیلئے گھر بیچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ امیر العظیم کا کہنا تھا کہ پورا بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سود میں چلا جاتا ہے، عوام دیانتدار قیادت منتخب کرتی تو آج موٹروے گروی نہ رکھنا پڑتی۔
خبر کا کوڈ : 575876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش