QR CodeQR Code

میری اور پارٹی ارکان کی زندگی کو خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے، فاروق ستار کا آئی جی اور ڈی آئی جی کو فون

16 Oct 2016 19:50

اسلام ٹائمز: یاد رہے فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے بانی قائد کی 23 اگست کی تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے نام سے پارٹی قائم کی تھی اور قائد اور ان کی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پولیس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اور پارٹی افراد خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، اس سلسلے میں انھوں نے آئی جی اور ڈی آئی جی ایسٹ کو فون کیا ہے اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ فاروق ستار نے سیکورٹی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے پیر الہی بخش (پی آئی بی) کالونی میں قائم دفتر اور رہائش پر مانگی ہے۔ پولیس نے ان کو جواب دیا ہے کہ پولیس پاکستان پیپلز پارٹی کی سلام شہداء ریلی کی سیکیورٹی فراہمی میں مصروف ہے، اس حوالے سے بات میں بات کریں گے۔ یاد رہے فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے بانی قائد کی 23 اگست کی تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے نام سے پارٹی قائم کی تھی اور قائد اور ان کی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 575946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575946/میری-اور-پارٹی-ارکان-کی-زندگی-کو-خطرہ-ہے-تحفظ-فراہم-کیا-جائے-فاروق-ستار-کا-آئی-جی-ڈی-فون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org