0
Sunday 16 Oct 2016 23:26

مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی

مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل غلنئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ كر كے فورسز نے سرچ آپریشن شروع كردیا جب کہ سكیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 575996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش