QR CodeQR Code

پاناما لیکس میں صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

16 Oct 2016 23:34

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے سربراہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس ایک مصنوعی مسئلہ اور پوری دنیا کا معاملہ ہے لیکن صرف پاکستان میں اسے ایشو بنایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس مصنوعی مسئلہ ہے اور صرف پاکستان میں موضوع بحث بنا ہوا ہے، اگر احتساب کرنا ہی ہے تو صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا اور تمام صوبوں میں ہونا چاہیئے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ایک مصنوعی مسئلہ اور پوری دنیا کا معاملہ ہے لیکن صرف پاکستان میں اسے ایشو بنایا جارہا ہے، پاناما لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے، معاملہ عدالت میں ہے اور احتساب کے ادارے بھی موجود ہیں تو ایسی صورت حال میں سڑکوں پر آنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا فیصلہ بھی عدالت نے کیا تھا، اپوزیشن ابھی تک ٹی او آرز پر ہی متفق نہیں ہوسکی، ایک جماعت اپنی مرضی کے ٹی او آرز منوانا چاہتی ہے، یہ کیسا انصاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 575998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575998/پاناما-لیکس-میں-صرف-وزیراعظم-کا-نہیں-سب-احتساب-ہونا-چاہئے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org