0
Sunday 16 Oct 2016 23:46

عمران خان کی اسلام آباد دھرنے کیلئے کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل

عمران خان کی اسلام آباد دھرنے کیلئے کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد دھرنے کے لیے کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن تبدیلی کا وقت ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کارکنوں سے چندے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن احتجاجی تحریک کے لئے چندہ دیں کیونکہ یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن تبدیلی کا وقت ہے، لہذا ہر کارکن اپنا حصہ ڈالے اور کم از کم 100 روپے چندہ جمع کرائے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف استعفٰی دیں یا خود کو احتساب کے لیے پیش کریں، جب کہ کرپٹ مافیا ہر ادارہ تباہ کرچکا ہے اور مزید ادارے بھی تباہ کرے گا، لہذا اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب نے اسلام آباد میں جمع ہونا ہے۔
خبر کا کوڈ : 576002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش