QR CodeQR Code

جس دن فیصلہ کر لیا اپنا صوبہ سمیت 20 صوبے بنا کر دکھائیں گے، فاروق ستار

17 Oct 2016 01:16

اسلام ٹائمز: منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج سندھ کی تقسیم روکنے کا دعویٰ کرتی ہے، جبکہ تقسیم سب سے پہلے خود پی پی نے کی، پیپلز پارٹی نے ہی صوبے کو دیہی اور شہری سندھ میں تقسیم کیا، اور پھر لوگوں کے دلوں اور ذہنوں کو بھی تقسیم کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جس دن ہم نے 20 صوبے بنانے کا فیصلہ کرلیا تو بنا کر دکھائیں گے اور ان 20 صوبوں میں ایک صوبہ اپنا بھی بنائیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج سندھ کی تقسیم روکنے کا دعویٰ کرتی ہے، تو سندھ کی تقسیم سب سے پہلے خود پی پی نے کی، پیپلز پارٹی نے ہی صوبے کو دیہی اور شہری سندھ میں تقسیم کیا، اور پھر لوگوں کے دلوں اور ذہنوں کو بھی تقسیم کر دیا، انگریزوں کی خدمت کے عوض سندھ کے وڈیروں کو جاگیریں ملیں، جبکہ ہماری قربانیوں کی بدولت آزاد ملک بنا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو ابھی صرف صوبے بنانے کا خواب دیکھا ہے، اور جب فیصلہ کرلیا تو ملک میں 20 صوبے بنا کر دکھائیں گے اور ان میں ایک صوبہ ہمارا بھی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 576012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576012/جس-دن-فیصلہ-کر-لیا-اپنا-صوبہ-سمیت-20-صوبے-بنا-دکھائیں-گے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org