0
Monday 17 Oct 2016 08:27

افغانستان سے ہونے والی فائرنگ میں 2 پاکستانی فوجی شہید

افغانستان سے ہونے والی فائرنگ میں 2 پاکستانی فوجی شہید
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی حدود سے ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ سرحد پار سے فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے افغانستان کے صوبہ پکتیکہ کے علاقے برمل سے انگور اڈہ کے مقام پر پاکستانی چیک پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ادریس خان اور ارشد نامی دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ نائیک سعید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کا تعلق 56 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔ زخمی فوجی اہلکار کو وانا میں فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھیج دی گئیں۔ پاکستانی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا جواب دیا جس کے بعد سرحد کی دوسری جانب سے ہونے والی فائرنگ بند ہو گئی۔ تاحال کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 576021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش