0
Monday 17 Oct 2016 11:15

پشاور، تہکال میں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

پشاور، تہکال میں سے تین افراد کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پشاور کے علاقے تہکال میں ایک خستہ حال مکان کے قریب جھاڑیوں سے تینوں افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں میں دو خواتین کی جبکہ ایک مرد کی ہے۔ البتہ ان تینوں کی موت کیسے ہوئی، اس بارے وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، کیوںکہ لاشیں پرانی ہونے کے سسب مسخ ہوچکی ہیں۔ ایدھی کارکنوں نے لاشیں سرد خانے میں منتقل کردی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیق شروع کردی ہے، لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 576066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش