QR CodeQR Code

شہادت امام حسینؑ ظلم کیخلاف جہاد کا درس د یتی ہے، خالداقبال مسرت

17 Oct 2016 11:30

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں ذکر امام حسینؑ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نعت کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ اور آپؑ کے ساتھیوں نے کربلا میں اسلام کی سر بلندی کے لیے عظیم قربانی دی اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو متحد ہونے کا درس دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے نورانی مسجد سرگودہا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا
ہے کہ شہادت امام حسینؑ ظالم حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیتی ہے، حضرت امام حسینؑ اور آپؑ کے ساتھیوں نے کربلا میں اسلام کی سر بلندی کے لیے عظیم قربانی دی اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو متحد ہونے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران پوری قوم نے متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے، اس سلسلے میں پولیس کا کردار بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ جلسہ سے مولانا آصف جامی، محمد بخش قمر،شیخ محمد نعیم معصومی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 576075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576075/شہادت-امام-حسین-ظلم-کیخلاف-جہاد-کا-درس-د-یتی-ہے-خالداقبال-مسرت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org