0
Monday 17 Oct 2016 12:09

جماعت اسلامی یوتھ ونگ جوہر آباد کے زیر اہتمام بھارت کیخلاف ریلی، مظالم کی مذمت

جماعت اسلامی یوتھ ونگ جوہر آباد کے زیر اہتمام بھارت کیخلاف ریلی، مظالم کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام وادی کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستانی سرحدوں پر اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے راہنما تنویر حسین نے کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں صرف جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکن کرپشن سے پاک ہیں اور جماعت اسلامی ہی ملک کو کرپشن سے پاک کرسکتی ہے، جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے گی، ناموس رسالت، نظریہ پاکستان اور اسلامی تہذیب وثقافت کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر سے شروع ہوئی اور مین بازار، سرور شہید پارک، اُردو بازار اور ڈاکخانہ چوک کا چکر لگاتی ہوئی واپس سرور شہید چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی شرکائے نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر نریندر مودی اور بھارتی فوج کیخلاف نعرے درج تھے۔
خبر کا کوڈ : 576079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش