QR CodeQR Code

اسلام آباد بند ہو یا نہ ہو، کرپشن کا مکروہ کھیل بند ہونا چاہئے، لیاقت بلوچ

17 Oct 2016 12:09

اسلام ٹائمز: لاہور سے میڈیا کے نام جاری کیے گئے بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ کرپشن ہی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ اور عوام پر مسلط غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے نظام کی ماں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں میڈیا سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد بند ہو یانہ ہو، عوام کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کا مکروہ کھیل ضرور بند ہونا چاہئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کرپٹ عناصر جہاں اور جس پارٹی میں بھی ہوں ان کا بلاامتیاز احتساب کیا جائے۔ لاہور سے میڈیا کے نام جاری کیے گئے بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ کرپشن ہی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ اور عوام پر مسلط غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے نظام کی ماں ہے، ترقی اور جمہوریت کی بلیک میلنگ سے عوام کو احتساب کے نعرہ اور مطالبہ سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا، وزیر اعظم عدالتی کمیشن کے قیام کے راستہ کی رکاوٹیں دور کردیں بحران ختم ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 576093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576093/اسلام-آباد-بند-ہو-یا-نہ-کرپشن-کا-مکروہ-کھیل-ہونا-چاہئے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org