QR CodeQR Code

پشاور، رہزنی میں ملوث کانسٹیبل کی برخاستگی کی رپورٹ حکام کو ارسال

17 Oct 2016 14:34

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل سعادت واردات سے قبل تھانہ تہکال سے غیر حاضر ہے، رہزنی میں ملوث ہونے کی وجہ سے انہوں نے اعلی حکام کو رپورٹ ارسال کردی ہے کہ اسے فوری طور پر ملازمت سے برخاست کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تھانہ چمکنی پولیس نے رہزنی کی واردات میں ملوث پولیس کانسٹیبل کی برخاستگی کے لئے اعلی حکام کو رپورٹ ارسال کردی۔واقعات کے مطابق ایک ماہ قبل نورنبی نامی شخص نے چمکنی میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ دو افراد نے نیو سٹی ہوم کے قریب اس سے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیاتھا بعدازاں معلوم ہوا کہ رہزنوں میں ایک پولیس اہلکار سعادت تھا جس پر پولیس نے سعادت اور اس کے ساتھی کے خلاف رہزنی کے مقدمات درج کر لئے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں، تاہم تاحا ل وہ گرفتار نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل سعادت واردات سے قبل تھانہ تہکال سے غیر حاضر ہے، رہزنی میں ملوث ہونے کی وجہ سے انہوں نے اعلی حکام کو رپورٹ ارسال کردی ہے کہ اسے فوری طور پر ملازمت سے برخاست کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 576143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576143/پشاور-رہزنی-میں-ملوث-کانسٹیبل-کی-برخاستگی-رپورٹ-حکام-کو-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org