QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دے دی

17 Oct 2016 16:33

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد 2002ء میں ایم کیو ایم کی نامزدگی پر سندھ کے گورنر بنے تھے تاہم ایم کیو ایم کے خود جلاوطن رہنما الطاف حسین نے ان سے اظہار لاتعلقی کیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ قرار دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد 2002ء میں ایم کیو ایم کی نامزدگی پر سندھ کے گورنر بنے تھے تاہم ایم کیو ایم کے خود جلاوطن رہنما الطاف حسین نے ان سے اظہار لاتعلقی کیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ قرار دیا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کو پی پی پی میں شمولیت کی دعوت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 576182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576182/پیپلز-پارٹی-کی-اعلی-قیادت-نے-گورنر-سندھ-ڈاکٹر-عشرت-العباد-کو-پی-میں-شمولیت-دعوت-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org