0
Monday 17 Oct 2016 18:03

عوام کی جان و مال اور ملکی ترقی کیلئے پالیسی مرتب کرنا حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیئے، میر تقی ظفر

عوام کی جان و مال اور ملکی ترقی کیلئے پالیسی مرتب کرنا حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیئے، میر تقی ظفر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری سیاسیات میر تقی ظفر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے معیاری تعلیم، بے روزگاری کا خاتمہ اور شعوری تربیت کی اشد ضرورت ہے، حکومت شاہانہ سفری سہولیات پر قومی دولت لٹانے کی بجائے اعلی تعلیمی منصوبوں پر پیسہ خرچ کرے تاکہ پاکستان کا مستقبل پڑھے لکھے باشعور اور محفوظ ہاتھوں کو سونپا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں ڈویژنل پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے آلہ کار بننے والے افراد اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ اور شعوری تقاضوں سے نابلد ہیں، اسلام دشمن قوتوں ایسے ہی کم علم لوگوں کے جذبات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتیں آئی ہیں، بے گناہ عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے ملک میں عدم استحکام پھیلا نے کے درپے ہیں، دہشتگردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے حالات میں عوام کی جان و مال اور ملکی ترقی کیلئے پالیسی مرتب کرنا حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیئے۔ میر تقی ظفر نے شہر قائد میں موجودہ صفائی کے ابتر حالات پر حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حکومتی عدم توجہی اور بلدیاتی نظام کی مکمل بحالی نہ ہونے کے سبب شہر کچرے کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے، شہر کو درپیش ان درینہ مسائل کے حل کیلئے حکومت سندھ کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 576229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش