QR CodeQR Code

کراچی میں امام بارگاہ در عباسؑ میں خواتین کی مجلس پر دستی بم حملہ، بچہ شہید، 18 افراد زخمی

17 Oct 2016 20:54

اسلام ٹائمز: ایف سی ایریا میں واقع امام بارگاہ در عباسؑ پر موٹر سائیکل سوار دہشتگروں کی جانب سے جس وقت دستی بم پھینکا گیا، وہاں خواتین کی مجلس جاری تھی۔ دستی بم حملے میں بچہ شہید جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، جس میں اکثر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا میں واقع امام بارگاہ در عباسؑ میں خواتین کی مجلس پر دہشتگردوں کے دستی بم حملے میں بچہ شہید، جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں واقع امام بارگاہ در عباسؑ پر موٹر سائیکل سوار دہشتگروں کی جانب سے جس وقت دستی بم پھینکا گیا، اس وقت امام بارگاہ میں خواتین کی مجلس جاری تھی۔ دستی بم حملے میں بچہ شہید، جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں بھی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھارتی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ دستی بم حملے میں زخمی ہونے والی خواتین و بچوں کو علاج کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے دستی بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 576277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576277/کراچی-میں-امام-بارگاہ-عباس-خواتین-کی-مجلس-پر-دستی-بم-حملہ-بچہ-شہید-18-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org