QR CodeQR Code

امام بارگاہ در عباس (ع) پر حملے میں ملوث افراد کو ہر صورت قانون کے دائرہ میں لایا جائے، عشرت العباد / مراد علی شاہ

18 Oct 2016 03:54

اسلام ٹائمز: وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، بم دھماکے کے حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں دھماکہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملوث افراد کو ہر صورت قانون کے دائرہ میں لایا جائے۔ گورنر سندھ نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے لیاقت آباد میں دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، بم دھماکے کے حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی وسطی فوری کرائم سین پر پہنچیں اور جملہ شواہد اکٹھا کرنے اور ان کا فارنزک معائنہ کرانے کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ملوث ملزمان کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔ ایڈیشنل پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال کے مطابق حملے میں ایک بچہ شہید جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 576353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576353/امام-بارگاہ-عباس-ع-پر-حملے-میں-ملوث-افراد-کو-ہر-صورت-قانون-کے-دائرہ-لایا-جائے-عشرت-العباد-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org