QR CodeQR Code

گوجرانوالہ، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی سے مقابلہ میں 3 دہشت گرد ہلاک

18 Oct 2016 09:27

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جو حساس اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے، دہشت گردوں سے دو کلاشنکوف، دو پستول اور سینکڑوں گولیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں کی اطلاع پر گوجرانوالا کے علاقے اروپ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلہ کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ان کے سہشتگردوں کے دو ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فرار ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جو حساس اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے دو کلاشنکوف، دو پستول اور سینکڑوں گولیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 576363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576363/گوجرانوالہ-دہشت-گردی-کا-منصوبہ-ناکام-سی-ٹی-ڈی-سے-مقابلہ-میں-3-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org