QR CodeQR Code

انتہاپسندی کیخلاف امریکا کو روس، پاکستان، ایران اور بھارت سے مدد لینی چاہیے، حامد کرزئی

18 Oct 2016 12:15

اسلام ٹائمز: روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق افغان صدر نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے، اسے مان لینا چاہیے کہ وہ افغانستان میں امن لانے میں ناکام رہا ہے، طالبان کو جنگ سے شکست نہیں دی جاسکتی، مذاکرات سے ہی افغانستان میں امن آسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کابل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے، اسے مان لینا چاہیے کہ وہ افغانستان میں امن لانے میں ناکام رہا ہے۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی کیخلاف امریکا کو روس، ایران اور بھارت سے مدد لینی چاہیے، پاکستان کو بھی انتہا پسندی کیخلاف تعاون میں شامل ہونا چاہیے، طالبان کو جنگ سے شکست نہیں دی جاسکتی، مذاکرات سے ہی افغانستان میں امن آسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 576413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576413/انتہاپسندی-کیخلاف-امریکا-کو-روس-پاکستان-ایران-اور-بھارت-سے-مدد-لینی-چاہیے-حامد-کرزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org