QR CodeQR Code

باطل قوتوں کے سامنے سیدنا حسینؑ طرح ڈٹ جانے کی ضرورت ہے، سید امیر حسین شاہ

18 Oct 2016 15:43

اسلام ٹائمز: ساہیوال سرگودہا میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت خطیب کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ؐکے نفاذ میں ہے، اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف اہل سنت خطیب سید امیر حسین شاہ نے ساہیوال سرگودہا میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے حسینی انکار کی طرح ڈٹ کر سنت حسینی ادا کرنے کی ضرورت ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ؐکے نفاذ میں ہے، اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا حضرت امام حسینؑ اور شہدا کربلا کی عظیم قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، شہادت سیدنا حضرت امام حسینؑ نے امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور اپنے حق کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئے، اسلامی دنیا کے مسائل کا حل اہل علم کی رہنمائی میں پوشیدہ ہے، تحمل و برداشت کی روشنی میں شہادت کے فلسفے سے اسلامی دنیا کو روشناس کرایاجائے، محرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ اور پولیس کے مشکور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 576490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576490/باطل-قوتوں-کے-سامنے-سیدنا-حسین-طرح-ڈٹ-جانے-کی-ضرورت-ہے-سید-امیر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org