QR CodeQR Code

کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اسکواڈرن لیڈر باقر علی شہید

18 Oct 2016 16:18

اسلام ٹائمز: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مسرور ایئر بیس کے قریب حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تربیتی مشن پر تھا، جبکہ جہاز گرنے سے کچھ لمحے پہلے ہی پائلٹ نے چھلانگ لگا دی، تاہم سخت چوٹ آنے کی وجہ سے پائلٹ جام شہادت نوش کر گیا، ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مسرور ایئر بیس کراچی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نیتجے میں طیارے کا پائلٹ شہید ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرویز مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے کا شکار طیارے کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر باقر علی اڑا رہے تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مسرور ایئر بیس کے قریب حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تربیتی مشن پر تھا، جبکہ جہاز گرنے سے کچھ لمحے پہلے ہی پائلٹ نے چھلانگ لگا دی، تاہم سخت چوٹ آنے کی وجہ سے پائلٹ جام شہادت نوش کر گیا، ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایس ایس سٹی کراچی کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا میراج طیارہ پی اے ایف مسرور بیس سے ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ بظاہر حادثے کی وجہ فنی خرابی نظر آتی ہے، تاہم طیارے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 576495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576495/کراچی-میں-پاک-فضائیہ-کا-طیارہ-گر-کر-تباہ-پائلٹ-اسکواڈرن-لیڈر-باقر-علی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org