0
Tuesday 18 Oct 2016 19:28

کراچی، پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم اہلسنت و الجماعت کراچی کے صدر رب نواز حنفی گرفتار

کراچی، پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم اہلسنت و الجماعت کراچی کے صدر رب نواز حنفی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلبہار خاموش کالونی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرکے کالعدم اہلسنت و الجماعت کراچی کے صدر رب نواز حنفی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلبہار خاموش کالونی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی، اس دوران اہلسنت و الجماعت کراچی کے صدر رب نواز حنفی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت نے رب نواز حنفی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 576554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش