QR CodeQR Code

نواز شریف آئندہ چار سال کیلئے مسلم لیگ نون کے صدر منتخب

18 Oct 2016 20:11

اسلام ٹائمز: پارٹی الیکشن نتائج کے مطابق سرتاج عزیز، چنگیزمری، امداد حسين چانڈیو، یعقوب ناصر، سرانجام خان اور سکندرحیات خان سینئرنائب صدور جبکہ راجا ظفرالحق بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم ليگ ن کے پارٹی انتخابات میں محمد نواز شريف بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ پرويز رشيد نواز ليگ کے سيکرٹری خزانہ اور مشاہد اللہ خان سيکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نون کے پارٹی الیکشن کے سلسلے میں چوہدری جعفراقبال کی سربراہی میں مقرر کمیشن نے مختلف عہدوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی، جانچ پڑتال کے دوران وزیراعظم نوازشریف پارٹی کےکاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ سرتاج عزیز، چنگیزمری، امداد حسين چانڈیو، یعقوب ناصر، سرانجام خان اور سکندر حیات خان سینئرنائب صدور جبکہ راجا ظفرالحق بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ سینیٹر پرویزرشید بلامقابلہ سیکرٹری فنانس، مشاہد اللہ خان سیکریٹری اطلاعات اور احسن اقبال بلامقابلہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ يہ تمام اميدوار چار سال کيلئے منتخب ہوئے ہيں، الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والی ہرسياسی جماعت پر چارسال میں ایک بارپارٹی الیکشن کرانا لازمی ہے۔


خبر کا کوڈ: 576566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576566/نواز-شریف-آئندہ-چار-سال-کیلئے-مسلم-لیگ-نون-کے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org