0
Tuesday 18 Oct 2016 23:29

پختونخوا حکومت نے بلین ٹری پراجیکٹ سے ہزاروں پودوں کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا

پختونخوا حکومت نے بلین ٹری پراجیکٹ سے ہزاروں پودوں کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شجر کاری منصوبے میں سے پودوں کی چوری اور ان کے مرجھانے کا نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ قبل ازیں ایک میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ریگی للمہ میں بلین سونامی پراجیکٹ کے تحت لگائے گئے ہزاروں پودے غائب ہوچکے ہیں یا پھر مرجھا چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مشیر جنگلات نے اعلان کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ریگی للمہ میں سات ماہ قبل ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے تھے جن میں سے ہزاروں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے یا تو غائب ہو گئے ہیں یا مرجھا گئے ہیں۔ دوسری جانب، اپوزیشن جماعتوں کے بعد شہری بھی اس واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ پودے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لگائے گئے تھے جن کے غائب ہونے سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ریگی میں لگائے گئے پودوں کی قیمتیں بیس روپے سے لے کر تین ہزار روپے تک تھیں۔
خبر کا کوڈ : 576617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش