QR CodeQR Code

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی عبوری کابینہ تشکیل٬ مولانا عبدالسمیع چیئرمین منتخب

19 Oct 2016 00:40

اسلام ٹائمز: گلگت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے سابق چیئرمین مولانا سلطان رئیس کا کہنا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ قیام امن سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کے عملدرآمد کے لئے کام کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی عبوری کابینہ تشکیل دی گئی، جس میں عبوری چیئرمین مولانا عبدالسمیع ہونگے اور ان کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی٬ فدا حسین٬ یعصب الدین٬ اختر حسین٬ فاروق احمد پر بنائی گئی۔ ایک ماہ تک مولانا عبدالسمیع بطور چیئرمین کام کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران فدا حسین٬ سپریم کونسل برمس٬ سید یعصب الدین٬ ممبر امامیہ کونسل٬ حاجی محمد تقی انجمن امامیہ خومر٬ جہانزیب انقلابی جماعت اسلامی٬ فاروق احمد پی ٹی آئی٬ محمد جاوید چیئرمین کے این ایم٬ راجہ ناصر جنرل سیکرٹری ہوٹل انڈسٹری٬ شوکت علی ممبر پی جی ایم اے٬ علی عمران ٬ذوالفقار و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مولانا سلطان رئیس نے کی اور تمام ممبران نے محرم الحرام میں پیش آنے والے واقعات کی مذمت کی اور انہوں نے کہا کہ امپھری واقع کے اصل محرکات کو سامنے لائے جائیں اور استور عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران پر ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں۔ استور عوامی ایکشن کمیٹی کے افراد سے فوری طور پر مقدمات ختم کئے جائیں اور آزادی رائے کو دبانے کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہم عہد کرتے ہیں کہ قیام امن سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کے عملدرآمد کے لئے کام کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 576624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576624/عوامی-ایکشن-کمیٹی-گلگت-بلتستان-کی-عبوری-کابینہ-تشکیل-مولانا-عبدالسمیع-چیئرمین-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org