0
Wednesday 19 Oct 2016 00:48

کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ہیڈکوآرٹر چائنا کے اشتراک سے کے آئی یو میں چائنیز لینگویج کورس کا آغاز

کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ہیڈکوآرٹر چائنا کے اشتراک سے کے آئی یو میں چائنیز لینگویج کورس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ہیڈکوآرٹر چائنا کے اشتراک سے چینی زبان کے فروغ ا س پر عبور حاصل کرنے اور ایک دوسرے کی ثقافت سے آگہی کیلئے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں چائنیز لینگویج کورس کا آغاز ہوگیا۔ ماہر چینی اساتذہ کی زیرنگرانی ایک ماہ کے دورانیے پر مشتمل کورس کے پہلے مرحلے میں 70 طلباء کو داخلے دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی٬ جس میں ڈین آف کنفیوشس انسٹیٹیوٹ  یونیورسٹی آف فیصل آباد اور ڈائیریکٹر آف فارن افیئرز آفس ینگ زی جیانگ ٬سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان بھٹہ ٬وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے لنگوئجز کورس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا کہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ساتھ طویل عرصے سے بات چیت کے بعد کے آئی یو میں ایک کامیاب پراجیکٹ کا قیام عمل میں آرہا ہے٬ جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوگا اور اس سلسلے میں چائنیزلنگویجز کا آغاز اس پراجیکٹ کا ابتدائی زینہ ہے۔ گلگت بلتستان میں چائینز زبان کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کی ثقافت سے آگہی کیلئے سب سے پہلے وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے مشورہ دیا اور ہمیں اس سلسلے میں آگے بڑھنے کیلئے تلقین اور تعاون کیا جس کے نتیجے میں آج ہم لنگویجز کورس کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہم چائنیز یونیورسٹیز کے ساتھ نہ صرف زبان کے فروغ پر کام کررہے ہیں بلکہ دونوں ممالک خاص طور پر جی بی اور چین کی ثقافت اور تعلیم کے شعبے کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 576630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش