0
Saturday 5 Mar 2011 16:52

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کی تیاریاں مکمل

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کی تیاریاں مکمل
لاہور:اسلام ٹائمز۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب رائے ونڈ روڈ علی رضا آباد شہید کے مزار پر ہو گی، جس میں سکاﺅٹس سلامی اور اس کے بعد شہداء کانفرنس ہو گی، جس سے ملک کے نامور علمائے کرام اور آئی ایس او کے سابق و موجودہ رہنما خطاب کریں گے۔ شہداء کانفرنس کے بعد لاہور میں ”مردہ باد امریکہ ریلی“ نکالی جائے گی، جو پریس کلب سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی تک جائے گی۔
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ترجمان حسن کاظمی نے”اسلام ٹائمز“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برسی کی تقریبات کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ تنظیم کے درجنوں کارکن مزار پر پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔ حسن کاظمی نے مزید کہا کہ مردہ باد امریکہ ریلی میں ریمنڈ ڈیوس کی ممکنہ رہائی کےخلاف آواز بلند کی جائے گی اور حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں امریکی مداخلت کو ختم کیا جائے اور ریمنڈ ڈیوس کو فی الفور پھانسی دی جائے۔ اگر پاکستانیوں کے اس قاتل کو رہا کیا گیا تو یہ ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 57665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش