0
Wednesday 19 Oct 2016 14:09

مردان، ہسپتال سے غیرحاضری پر 4 لیڈی ڈاکٹرز کی تنخواہ کاٹ لی گئی

مردان، ہسپتال سے غیرحاضری پر 4 لیڈی ڈاکٹرز کی تنخواہ کاٹ لی گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت کے حکام نے 2 ستمبر کو مردان میں ہونے والے دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے باوجود ہسپتال سے غیرحاضر رہنے پر 3 ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سمیت 4 خواتین ڈاکٹروں کی 3 دن کی تنخواہ کاٹ دی۔ اعلامیہ کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ مردان کچہری میں دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹروں اور عملے کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم اس روز 3 ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز نزہت جہانگیر، ثروت نورین، ہمیرہ صدیقی اور ڈاکٹر بشریٰ حلیمی غیرحاضر رہیں اوراگلے روز 3 ستمبر کو ان ڈاکٹروں نے چھٹی کی درخواست دی، جس پر متعلقہ آفیسر نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، محکمہ صحت حکام نے ڈاکٹروں کی غیرحاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کی تین دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم دیا ہے اور ان ڈاکٹروں کو آئندہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی نہ برتنے کی وارننگ دی۔
خبر کا کوڈ : 576734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش