QR CodeQR Code

مانسہرہ، ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق، 5 زخمی

19 Oct 2016 14:32

اسلام ٹائمز: نواز آباد کے علاقے میں گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے، مرنے والے دو افراد آپس میں قریبی رشتہ دار تھے، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کے علاقے نواز آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ آج صبح نواز آباد کے علاقے میں گاڑی کھائی میں جاگری، جس سے تین افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو افراد آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔ کھائی کے باعث امدادی کاموں میں مشکل کا سامنا ہے، تاہم زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر تھانہ سٹی فرنٹئیر ریزرو پولیس کے دو اہلکار موٹرسائیکل پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے گل سلام نامی اہلکار موقع پرجاں بحق جبکہ نعمان کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 576743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576743/مانسہرہ-ٹریفک-حادثے-میں-تین-افراد-جاں-بحق-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org