0
Wednesday 19 Oct 2016 23:11

آغا علی رضوی کی شیخ محسن علی نجفی سے ٹیلیفونک گفتگو، ظالمانہ اور غیرمنصفانہ حکومتی رویے پر اظہار تشویش

آغا علی رضوی کی شیخ محسن علی نجفی سے ٹیلیفونک گفتگو، ظالمانہ اور غیرمنصفانہ حکومتی رویے پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے پاکستان کے نامور عالم دین، مفسر قرآن، ماہر تعلیم حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے شیڈول فور میں ڈالنے، شہریت کی منسوخی اور دیگر پابندیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آپ کی پشت پناہی کے لیے ہمہ وقت آمادہ ہے اور اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک آپ کو شیڈول فور سے نہ نکال لیں۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ حکومتی ظالمانہ رویے سے نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے بلکہ پوری ملت کو صدمہ پہنچا ہے۔ حجتہ الاسلام شیخ محسن علی نجفی نے آغا علی رضوی کا اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے میڈیا کو اپنے پیغام میں کہا کہ شیخ محسن نجفی، علامہ امین شہیدی اور دیگر برجستہ علمائے کرام پر پابندی ناقابل برداشت ہے، اس کے خلاف پورے گلگت بلتستان احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور اسوقت تک خاموش نہیں رہیں گے جبکہ ان پر عائد تمام پابندیاں ختم کرکے حکومت پوری ملت سے معافی نہ مانگے۔
خبر کا کوڈ : 576883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش