0
Wednesday 19 Oct 2016 23:43

بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، سرفراز نقوی

بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلباء محاذ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا ہے کہ ہندو سامراج منظم سازش کے تحت پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنی بہتر خارجہ پالیسی سے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار متحدہ طلبہ محاذ کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سرفراز نقوی نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہتر کرکے دشمن کے ایجنڈا کو ناکام بنانا ہوگا تاکہ کشمیریوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا جا سکے۔ سرفراز نقوی نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے مخالف ہیں، متحدہ طلباء محاذ کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیر کے ایشو پر ایک ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کانفرنس آئی ایس او پاکستان نے کرائی ہے، متحدہ طلباء محاذ کی صدارت اس وقت آئی ایس او پاکستان کے پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 576905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش