QR CodeQR Code

کشمیر کے ایشو پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

20 Oct 2016 00:11

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں متحدہ طلبہ محاذ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی پی پی کشمیر کے حوالے سے ہر قسم کی قربانی اور اسپورٹ کے لئے تیار ہے۔ کشمیر کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلہ پر سیاست میں مگن ہیں جو اچھا شگون نہیں ہے، بھارتی میڈیا بھی زہریلے پروپیگنڈے میں مصروف ہے ایسے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے متحدہ طلباء محاذ کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ کشمیر کے ایشو پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا ہوگا۔ پی پی پی کشمیر کے حوالے سے ہر قسم کی قربانی اور اسپورٹ کے لئے تیار ہے۔ کشمیر کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 576910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576910/کشمیر-کے-ایشو-پر-تمام-سیاسی-جماعتوں-کو-یکجا-ہونا-ہوگا-فیصل-کریم-کنڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org