0
Thursday 20 Oct 2016 00:21

کشمیر کی آزادی کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت کو ایک پیج پر آنا ہوگا، لیاقت بلوچ

کشمیر کی آزادی کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت کو ایک پیج پر آنا ہوگا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کشمیر محض کسی زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کا نام نہیں ہے، برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کو ایک نیا ولولہ اور جوش دیا ہے۔ کشمیر کے مسئلہ پر میڈیا سمیت سیاسی اور عسکری قیادت کو ایک موقف پر یکجا ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے متحدہ طلباء محاذ کے زیراہتمام "تحریک آزادی کشمیر" سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی ان کا بنیادی حق ہے کشمیر کو حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے، انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے؟، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ تمام قومی قیادت کشمیر کے مسئلہ پر اکٹھی ہے، وزیر اعظم کو چاہئے کہ کشمیریوں کی پشت بانی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 576913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش