0
Thursday 20 Oct 2016 00:31

کرالہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

کرالہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کرالہ سیکٹر میں فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے اٹھائیس سالہ عبدالرحمان کا تعلق پلانی گاؤں ہے۔ بھارتی فائرنگ سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں دو سالہ بچی، ایک گیارہ سالہ بچہ، ایک لڑکا اور دو خواتین شامل ہیں۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔
خبر کا کوڈ : 576916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش