QR CodeQR Code

موصل سے بھاگنے والے داعشی دہشتگردوں کو شام میں داخل ہونیکا موقع نہ دیا جائے بلکہ انہیں وہیں نابود کر دیا جائے، روس

19 Oct 2016 19:30

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں روسی فوج کے سربراہ جنرل والری گراسیموف کا کہنا ہے کہ یہ امریکی اتحاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ عراق کے شہر موصل سے بھاگنے والے داعشی دہشت گردوں کو شام میں داخل ہونے کا موقع نہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو وہیں نابود کر دیا جائے اور اس بات کا موقع نہ دیا جائے کہ وہ ایک ملک سے دوسرے ملک کی جانب فرار کرسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل والری گراسیموف نے کہا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کو عراق سے شام کی جانب بھاگنے کا موقع نہ دیا جائے۔ جنرل والری گراسیموف نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ امریکی اتحاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ عراق کے شہر موصل سے بھاگنے والے داعشی دہشت گردوں کو شام میں داخل ہونے کا موقع نہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو وہیں نابود کر دیا جائے اور اس بات کا موقع نہ دیا جائے کہ وہ ایک ملک سے دوسرے ملک کی جانب فرار کرسکیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراقی فوج نے موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے گذشتہ پیر کے روز اپنے ایک نشری خطاب میں موصل کی آزادی کے لئے بڑے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کارروائی میں عراقی فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس اور کرد ملیشیا پیش مرگہ کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل والری گراسمیوف نے کہا کہ ماسکو موصل سے دہشت گردوں کے ممکنہ فرار کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہمارے سٹیلائٹ اور جاسوس طیارے علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جنرل والری گراسیموف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی اتحاد نے دہشت گردی کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جھبۃ النصرہ اور شام مخالفین سے الگ کرنے کے لئے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا۔


خبر کا کوڈ: 576924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576924/موصل-سے-بھاگنے-والے-داعشی-دہشتگردوں-کو-شام-میں-داخل-ہونیکا-موقع-نہ-دیا-جائے-بلکہ-انہیں-وہیں-نابود-کر-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org