0
Thursday 20 Oct 2016 11:53

قرآن خوانی کی جگہ شمعیں جلانے کا رواج اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، مولانا فاروق علوی

قرآن خوانی کی جگہ شمعیں جلانے کا رواج اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، مولانا فاروق علوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سرگودہا کے رہنما مولانا فاروق علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اﷲ تعالیٰ کا عذاب یہودیوں اور ہندوؤں کی رسموں کو فروغ دینے کے باعث آرہا ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شہید ہونیوالے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شمعیں جلانے کی رسم بری طرح زور پکڑ گئی ہے، قرآن خوانی کی جگہ شمعیں جلانے کا رواج فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے، حکومت شمعیں جلانے کی روایات کو فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کرے اور اس کی جگہ قرآن خوانی کو فروغ دیا جائے، ہمیں غیروں کی نقل کرنے کے بجائے اپنے دین کی روایات پر عمل کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 576969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش