0
Thursday 20 Oct 2016 12:16

ڈاکٹر طاہر القادری علم کے زیور سے آراستہ نسل کی آبیاری کر رہے ہیں، چوہدی عرفان یوسف

ڈاکٹر طاہر القادری علم کے زیور سے آراستہ نسل کی آبیاری کر رہے ہیں، چوہدی عرفان یوسف
اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان زندہ باد سٹوڈنٹس کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدی عرفان یوسف نے کہا ہے کہ بھارت سمیت کسی ملک نے پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں پر بری نگاہ ڈالی تو پاکستان کے کروڑوں عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔ فیصل آباد میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مصطفوی موومنٹ کے نوجوان افواج پاکستان کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری علم کے زیور سے آراستہ نسل کی آبیاری کر رہے ہیں، ملک کامستقبل تابناک ہے۔ کنونشن کے شرکاء سے میاں انصر محمود، رانا طاہر سلیم، رب نواز انجم، کاشف محمود، ناصر وارثی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 576982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش