QR CodeQR Code

بلوچستان، مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ، دو افراد جاں بحق، 9 زخمی

20 Oct 2016 14:44

اسلام ٹائمز: مسافر وین سنگان سے سبی جارہی تھی کہ بابر کچھ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہوگئی، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا، سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہوگئی ہے۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں مسافر وین سنگان کے علاقے سے سبی جا رہی تھی کہ راستے میں بابر کچھ کے مقام پر شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں مسافر گاڑی دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار مسافروں میں سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی افراد میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ بارودی سرنگ لگانے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 577030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577030/بلوچستان-مسافر-وین-بارودی-سرنگ-سے-ٹکرا-کر-تباہ-دو-افراد-جاں-بحق-9-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org